لاہور:معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے متنازعہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی۔ اقرار الحسن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں میں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودے بازی شروع کردی‘۔
معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا کہ میں معافی کا طلب گار ہوں کہ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے دفاع میں کھڑا ہوا، انہوں نے کہا کہ میں نے ایک ایسی لڑکی کو بہن کہا اور اُس کے سر پر ہاتھ رکھا جس نے خود کو سرِعام ننگا کرنے والوں کے ساتھ ہی سودے بازی کا سلسلہ شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تو جسم فروش عورتیں بھی نہیں کرتیں۔
میں معافی مانگتا ہوں کہ میں نے عائشہ اکرام کا ساتھ دیا جس نے خود کو سرِعام برہنہ کرنے والوں سے سودےبازی شروع کردی۔ خدائے واحد کی قسم یہ ضد نہیں تھی، میں حقیقتاً سوچتا تھا کہ عائشہ کے ساتھ غلط ہوا اور اس کا ساتھ دینا چاہئے لیکن اس نے تو اپنی عزت ہی بیچ دیhttps://t.co/HnNmtdhYTU
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) October 12, 2021
معروف اینکر پرسن نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ اُس کے ساتھ جو ہوا وہ غلط تھا لیکن اس نے اپنی عزت کی قیمت لگا کر اس سے بھی زیادہ غلط کیا۔ اللہ کی وحدانیت کی قسم اس معاملے میں میری کوئی ضد یا انا نہیں تھی۔
معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے مجھ سے کبھی بھی کوئی اچھا کام لیا ہے تو اس کام کے صدقے مجھے معاف کر دیں۔ مجھ سے ظالم اور مظلوم میں فرق کرنے میں بڑی بھول ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے صرف اس لئے اس کا ساتھ دیا کیونکہ میں صدقِ دل سے یہ سوچتا تھا کہ اس کا کردار اللہ اور اس کا معاملہ ہے لیکن اب تو وہ جھوٹے سچے ملزموں سے پانچ پانچ لاکھ لے کراُن سے ڈیل کر کے اُن پر ظلم کرنے جا رہی تھی یہ جانتے ہوئے بھی کہ گرفتار کئے گئے افراد میں زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مینارِ پاکستان ہراسگی، عائشہ اکرم نے علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا