لاہور: اقرا عزیز اور یاسر حسین کی گزشتہ رات مہندی کی تقریب دوران بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
گزشتہ روزاداکار یاسر حسین کے گھر پراقرا عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی رسم منعقد کی گئی اس موقع پر یاسر حسین اور اقراء عزیزکی زبردست ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ہے جب کہ تقریب میں موجود دیگر شوبز شخصیات نے بھی ڈانس کیاتھا۔
https://www.instagram.com/p/B6i_J9ZFnb8/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکار جوڑی کی مہندی کی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں عاصم اظہر ہانیہ عامر کے ہمراہ نظر آئے، تو سجل علی اور احد رضا میر نے اکٹھے شرکت کی،اداکارہ ایمن بھی اپنے شوہر منیب بٹ اور بہن منال خان کے ساتھ تقریب کا حصہ بنیں۔
https://www.instagram.com/p/B6i8PkUFIMg/?utm_source=ig_web_copy_link
اس موقع پر اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اور اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ ایک بولی وڈ گانے پر رقص بھی کیا۔
https://www.instagram.com/p/B6i-OyNFnk1/?utm_source=ig_web_copy_link
تاہم مہمانوں سے زیادہ دلہا دلہن اس موقع پر خوش نظر آئے جب کہ دونوں نے مہندی کی تقریب کے دوران بالی ووڈ گانے ’’مورنی‘‘ پر ڈانس بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: منگنی کی تقریب پر تنقید، اداکارہ منشاپاشا کا ناقدین کو کرارا جواب