اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ معاشی بحران سے بچنے کیلئے افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی روابط ضروری ہیں۔ٹرائیکا پلس اجلاس میں وزیر خارجہ نے افغانستان کی مخدوش معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔
وزارتِ خارجہ میں ٹرائیکا پلس کا اجلاس منعقد ہواجس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،افغانستان میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر منصور احمد خان،پاکستان کے نمائندہ ء خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈپٹی اسٹنٹ سیکرٹری،تھامس ویسٹ، روس کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان، ضمیر کابلوف، چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان،یاؤ یاؤ یانگ شریک ہوئے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹرائیکا پلس اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،وزیر خارجہ نے افغانستان کی مخدوش معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔
وزیر خارجہ نے شرکاء کو افغان شہریوں کی انسانی معاونت کیلئے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے، افغانستان میں گذشتہ چار دہائیوں سے جاری، خون ریزی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح پر یو اے ای کا دورہ متوقع