بغداد :عراق میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے دارالحکومت بغداد اور متعدد دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بغداد میں عراقی ٹیلی ویژن کی عمارت کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ناصریہ میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے ۔
عراقی سرکاری ذرائع نے عراقی دارالحکومت بغداد کے مظاہروں میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت پانچ افراد کی ہلاکت اور 60 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
کربلا میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر عراقی پرچم لہرا دیا