پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ اس موقعے پر پوری دنیا کے سوشل میڈیا اور گھروں میں چائے کو مفید اور نقصان دہ سمجھنے والے دونوں ہی قسم کے افراد میں بحث چھڑ گئی ہے۔
چائے کا عالمی دن منانے کا مقصد دُنیا کے مقبول ترین مشروب کے طور پر چائے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جبکہ سردی کے موسم میں چائے کو مضرِ صحت قرار دینے والے افراد بھی چائے کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
ہر سال 15 دسمبر کو چائے کا عالمی دن منانے والے افرادجانتے ہیں کہ دُنیا کی تقریباً 25 فیصد آبادی یعنی 2 ارب لوگ روزانہ دن میں کم از کم ایک بار ضرور چائے پیتے ہیں۔
کوئی گھر پر مہمان بن کر آئے یا دوستوں کے ساتھ ان کے گھر پر کوئی تقریب ہو، ایسے مواقع پر چائے کا اہتمام ضرور کیا جاتا ہے۔ شادی کی تقریبات میں عام چائے اور سبز چائے کے ساتھ ساتھ کشمیری چائے بھی پیش کی جانے لگی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن (اینٹی کرپشن ڈے) منایا گیا جس کا مقصد شعور بیدار کرنا اور یہ جاننا تھا کہ عالمی معاشرے پر بدعنوانی کے کتنے خطرناک اثرات رونما ہوئے۔
رواں سال9 دسمبر کو اقوامِ متحدہ کی طرف سے انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کا عنوان ”بدعنوانی کے خلاف عالمی اتحاد“ رکھا گیا جبکہ اینٹی کرپشن ڈے پوری دنیا میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اعلان تھا۔
مزید پڑھیں: اینٹی کرپشن ڈے: دُنیا بھر میں بدعنوانی کے خلاف جنگ