وزیر اعظم عمران خان کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کامیاب دورۂ سعودی عرب کے بعد آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد واپس پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم نے سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان اور وفد کو ائیرپورٹ سے خیر سگالی گفتگو کے بعد رخصت کیا۔ وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورے کے دوران مدینہ منورہ اور دارالحکومت ریاض گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورۂ سعودی عرب  کے اعلامیے کے مطابق سعودی قیادت نے پاکستان کو سیاحت کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی۔

ایک روزہ دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم کی سفارتی کوششوں سے اہم پیش رفت ہوئی۔سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پاک سعودی سربراہانِ مملکت کی ملاقات کے دوران پاک سعودی تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی معاملات پر بھی گفت و شنید ہوئی۔سیاحت کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے سعودی ٹیم کادورۂ پاکستان جلد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی طرف سےسیاحت میں تعاون کی پیشکش