مولانا فضل الرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں، وزیر داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Brig-retd-Ijaz-Shah
مولانا فضل الرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں‘وزیر داخلہ

ننکانہ: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں، احتجاج اور دھرنے ہوتے رہتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کاکہناتھاکہ ہر جائز مطالبات ماننے کیلئے تیار ہیں کسی کو ملکی معیشت اور امن وامان سے نہیں کھیلنے دیں گے با شعورنے پاکستان تحریک انصاف کو پانچ سال کیلئے ووٹ دیا ہے ملک گرے لسٹ سے بچ گیا اب معیشت بہتر ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب آؤٹ ہونے کے باوجود بضد ہیں ہمارے 4سال ابھی باقی ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل ا لرحمٰن کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں مولانا سیاست کھیلیں انتشار نہ پھیلائیں۔

وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ ہر پاکستانی کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے کسی کو ملک کے امن و امان اور معیشت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں مثبت سوچ اور قومی مفادات کو مقدم رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ۔

Related Posts