ایک گدھا پکڑ کر اڈیالہ جیل میں ڈالا ہے اور، شاہد آفریدی کی سیاست میں مداخلت پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Interesting Comments on Shahid Afridi's Political Involvement on Social Media

پاکستان کے سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی سیاست میں دلچسپی اور بیانات پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔

شاہد آفریدی جو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی اور رفاہی سرگرمیوں میں مصروف رہے، حالیہ دنوں میں اپنے بیانات کے ذریعے سیاسی میدان میں اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں۔

انقلابی شلواریں چھوڑ کر بھاگ گئے اور، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی احتجاج پر کڑی تنقید

شاہد خان آفریدی نے جنرل(ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی اور چارج شیٹ کے حوالے سے ایکس پر بیان میں کہا تھا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔ شاہد آفریدی نے اس اقدام پر مزید کہا کہ اس تاثر کو زائل کیا جاسکے گا کہ طاقت ور احتساب سے بالاتر ہیں۔

شاہد آفریدی نے ایک حالیہ بیان میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اتحاد اور رواداری کی ضرورت ہے تاکہ موجودہ چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

ان کے اس بیان پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ بعض سیاسی رہنماؤں نے آفریدی کے بیانات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ مشہور شخصیات کی جانب سے قومی مسائل پر بات کرنا عوامی شعور میں اضافہ کر سکتا ہے تاہم کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ آفریدی کو سیاسی معاملات میں غیر جانبدار رہنا چاہیے اور اپنی توجہ سماجی خدمات پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

کھاریاں کے کھسرے اپنا گرو چھڑوا کر لے گئے تھے لیکن، پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج پر میمز وائرل

شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے بیان کو سراہا اور کہا کہ وہ ایک ذمہ دار شخصیت کے طور پر ہمیشہ ملک کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آفریدی نے سیاسی موضوعات پر اظہار خیال کیا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ قومی مسائل، خاص طور پر تعلیم، صحت اور سماجی انصاف کے موضوعات پر اپنی رائے دے چکے ہیں۔ ان کے خیالات عوام کے ایک طبقے میں مقبول ہیں، جو انہیں ایک ایماندار اور فکر مند رہنما کے طور پر دیکھتے ہیں۔


 

Related Posts