انسٹاگرام نے نئے فیچر کی آزمائش پر کام شروع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسٹاگرام نے نئے فیچر کی آزمائش پر کام شروع کردیا
انسٹاگرام نے نئے فیچر کی آزمائش پر کام شروع کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: انسٹا گرام صارفین کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، انسٹا گرام نے ایک نئے فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا ہے، جس کے باعث انسٹا گرام کے صارفین کسی بھی پوسٹ کو ری پوسٹ کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسٹاگرام کے بعض صارفین کو اس فیچر تک رسائی فراہم کردی گئی ہے۔

انسٹاگرام صارفین ری پوسٹ فیچر کے تحت دوسرے لوگوں کی تصاویر اور پوسٹس کو ری پوسٹ یا شیئر کرسکیں گے۔

جس طرح کوئی فیس بک کی پوسٹ کو شیئر یا ٹوئٹر پر کسی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جاتا ہے اسی طرح انسٹاگرام پوسٹس کو بھی شیئر کیا جا سکے گا۔

ابتدائی طور پر ہر صارف کی محدود پوسٹس کو شیئر یا ری پوسٹ کرنے کا آپشن دیا جائے گا، جس کے بعد اسے ہر صارف کے لئے عام کردیا جائے گا۔

کمپنی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مذکورہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور فی الحال امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو دستیاب ہے تاہم جلد ہی اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مدافعتی نظام کو کینسر کے خلاف متحرک کرنے کیلئے وائرس کا استعمال مفید قرار

نئے فیچر کے تحت صارفین کی تمام پوسٹس کو دوسرے صارفین شیئر نہیں کر سکیں گے جب کہ ممکنہ طور پر صارف کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنی پوسٹ کو دوسرے لوگوں کی جانب سے شیئر کرنے کے لیے کھلا رکھے یا نہ رکھے۔

Related Posts