مدافعتی نظام کو کینسر کے خلاف متحرک کرنے کیلئے وائرس کا استعمال مفید قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدافعتی نظام کو کینسر کے خلاف متحرک کرنے کیلئے وائرس کا استعمال مفید قرار
مدافعتی نظام کو کینسر کے خلاف متحرک کرنے کیلئے وائرس کا استعمال مفید قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو کینسر کے خلاف متحرک کرنے کیلئے وائرس کا استعمال کیا جاسکتا ہے جو مفید ثابت ہوا۔ 2 علاجوں کے مجموعی سے سرطان کا علاج ممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کا مدافعتی نظام اسے ناقابلِ یقین حد تک متنوع قسم کے ممکنہ خطرات سے بچانے کیلئے تخلیق کیا گیا ہےجس میں طاعون، خناق اور ہیضے جیسی بیکٹیریل اور زکام، ایبولا اور کورونا جیسی وائرل بیماریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں یوٹیوب تک رسائی میں شدید مشکلات، صارفین پریشان

مدافعتی نظام اس وقت کمزور پڑتا ہے جب جسم کے اپنے خلیے وائرس یا بیکٹیریا سے متاثر ہو کر بیمار ردِ عمل ظاہر کرنے لگتے ہیں جس سے کینسر کا رجحان جنم لیتا ہے۔ اس دوران مدافعتی نظام مسلسل انسان کو بچانے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے۔

گزشتہ ماہ 25 اگست کو کینسر سیل نامی جریدے میں شائع کی گئی نئی تحقیق میں مصنفین گرانٹ میک، مسعود الرحمان اور دیگر نے ایک نیا طریقہ کار وضع کیا ہے جو علاج میں مزاحم کینسر کو روکنے کیلئے کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔

نئی حکمتِ عملی میں دو طریقوں کا مجموعہ شامل ہے جو اپنے طور پر کینسر زدہ خلیات کے خلاف کافی حد تک کامیاب ظاہر ہوا ہے۔کینسر سے لڑنے والے وائرسز کا استعمال کرنے والی ایک تکنیک آنکو لیٹک ویرو تھراپی سرطان زدہ خلیات کو نشانہ بناتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ آنکو لیٹک ویرو تھراپی کو مدافعتی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے امیونوتھراپی کو بھی ساتھ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کے علاج سے وائرسز میں کینسر زدہ خلیوں کا شکار کرنے اور انہیں ختم کرنے کی قابلِ ذکر صلاحیت ہوتی ہے۔ 

 

 

Related Posts