بااثر شخص کا تھانے کے اندر اے ایس آئی پر تشدد، ویڈیو وائرل ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بااثر شخص کا تھانے کے اندر اے ایس آئی پر تشدد، ویڈیو وائرل
بااثر شخص کا تھانے کے اندر اے ایس آئی پر تشدد، ویڈیو وائرل

لاڑکانہ: تھانہ ولید ضلع لاڑکانہ کے اے ایس آئی نے خود پر ہونے والے مبینہ تشدد کے بعد وڈیو وائرل کردی۔ اصغر مغیری نے پھٹی ہوئی وردی کے ساتھ وڈیو ریکارڈ کرکے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ڈال دی۔

ویڈیو میں اصغر مغیری کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی بااثر شخص نے تھانے میں ایس ایچ او کے سامنے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے وردی پھاڑی اور مغلظات بھی کہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ میں نے دو ملزمان کو شراب کی دو بوتلوں سمیت گرفتار کیا تھا۔ بااثر افراد نے دونوں ملزمان کو چھڑانے کیلئے مجھ پر تشدد کیا۔

ایس ایس پی نے انصاف کرنے کے بجائے میرا دوسرے تھانے پر تبادلہ کردیا ہے۔اے ایس آئی تھانہ ولید اصغر مغیری نے ویڈیو میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ افسران واقعہ کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں۔

اس نے کہا کہ میں عوامی خدمت اور اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا مگر میرے ساتھ یہ ظلم ہوا ہے کہ مجھے ڈاکوؤں اور شراب فروخت کرنے والوں کو پکڑنے کا یہ انعام ملا ہے کہ ایک با اثر سیاسی شخص ایس ایچ او کے سامنے مجھ پر تشدد کرتا رہا مگر مجھے ایس ایچ او نے بچانے کے بجائے اس شخص کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی شخص با اثر ہے تمہیں نہیں پتہ تمہارے ساتھ کیا ہو جائے گا۔

ساری صورتحال کے بعد میرا تبادلہ اب دوسرے تھانہ میں کر دیا گیا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو پربڑی تعداد میں لوگوں نے مذمت کی ہے اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے فرض شناس افسر کی داد رسی کریں اور اسے انصاف دلایں۔

Related Posts