اگست کے دوران ملکی سطح پر مہنگائی میں 1.64 فیصد اضافہ ہوا۔محکمہ شماریات

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
اگست کے دوران ملکی سطح پر مہنگائی میں 1.64 فیصد اضافہ ہوا۔محکمہ شماریات
اگست کے دوران ملکی سطح پر مہنگائی میں 1.64 فیصد اضافہ ہوا۔محکمہ شماریات

اسلام آباد: وفاقی محکمہ شماریات  نے گزشتہ ماہ کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  اگست کے دوران ملکی سطح پر مہنگائی میں 1.64 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں مہنگائی کی شرح 10.49فیصد تھی۔

مالی سال کے دوسرے مہینے اگست کے دوران چکن کی قیمت میں 41 فیصد، ، ٹماٹر کی قیمت میں 37 اور پیاز کی قیمت میں 32 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تازہ پھلوں کی قیمت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے برعکس کچھ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی بھی نوٹ کی گئی ، جیسا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 5 فیصد جبکہ گندم کی قیمت میں 0.3 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ کیاگیا،حفیظ شیخ

اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ مالی سال کے دوران گیس کی قیمت میں 115، چکن کی قیمت میں 75 اور پیاز کی قیمت میں 61 فیصد جبکہ دالوں کی قیمت 25 سے 46 فیصد، ایندھن کی قیمت 23 فیصد اور گاڑیوں کی قیمتوں میں 21 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ بجلی کی قیمت میں 0.79 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل نیپراکی جانب سے بجلی  ایک روپیہ78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کےنتیجےمیں صارفین پر  24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

Related Posts