نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
حکومت کا عوام کے لیے ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:نیپراکی جانب سے بجلی  ایک روپیہ78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کےنتیجےمیں صارفین پر  24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی  جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔  اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کےلائف لائن زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔ جولائی میں 32.53 فیصدپن بجلی اور کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اس کے علاوہ درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد، مقامی گیس سے 11.81 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے آج منظورکرلیاگیا۔

Related Posts