مہنگائی کی ماری عوام کیلئے ادویات خریدنا بھی مشکل ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے گودام سے ذخیرہ کی گئیں بخار کی ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد
کراچی کے گودام سے ذخیرہ کی گئیں بخار کی ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں دن بہ دن بڑھتی مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہوچکی ہے، ضرورت اشیاء کے بعد عوام کیلئے اب ادویات خریدنا بھی مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس اور ڈالر کے ریٹ کو ادویات کی قلت میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر قاضی منصور دلاور کا کہنا ہے کہ 17 فیصدسیلز ٹیکس اور ڈالرکے ریٹ میں اضافے سے ادویات کے خام مال کی کمی سے مزید 40 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

اُن کا کہنا تھا کہ فارما انڈسٹری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈالرکاریٹ 210 روپے ہونے سے خام مال کی امپورٹ بھی رک گئی ہے۔

منصور دلاور نے مزید کہا کہ خام مال کی قلت کے باعث مزید 40 ادویات کی قلت پیداہوگئی ہے جن میں بخار، خون پتلا کرنے،کینسر اور جوڑوں کے درد سمیت دیگر جان بچانےوالی ادویات شامل ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں ادویات کی قلت کی وجہ سے مارکیٹ میں اِن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

Related Posts