حکومت نے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں چینی کے ذخائر کم ہیں یا زیادہ؟ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اہم بیان سامنے آگیا
ملک میں چینی کے ذخائر کم ہیں یا زیادہ؟ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے 6 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے طے کیا ہے کہ ملکی ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی کیونکہ مقامی چینی کی قیمت 90 روپے کلو ہے جبکہ درآمدی چینی 110روپے فی کلو میں پڑے گی، اس لیے حکومت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ اب 6 لاکھ ٹن چینی درآمد نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نےملک میں چینی کی قیمت کو مستحکم کرنے کیلئے باہر سے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگادی تھی۔ تاہم، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی طلب کو دیکھتے ہوئے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اپنے فرائض میں غفلت برتنے والوں کے لیے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

قبل ازیں 15 اپریل کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی اور اشیاء کی قیمتوں کا تعین، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کو چینی کی دستیاب وافر مقدار پر بریفنگ دی، وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے، وزیراعظم نے سرپلس چینی ہونے پر برآمد پر پابندی عائد کی، چینی پر برآمد کرنے کی پابندی رواں سال نافذ رہے گی، پاکستان میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے،اقدام کا مقصد چینی کی قیمتوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

Related Posts