ہائی ٹیک نظام کے شامل ہونے سے ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہائی ٹیک نظام کے شامل ہونے سے ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے، آرمی چیف
ہائی ٹیک نظام کے شامل ہونے سے ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہائی ٹیک نظام کے شامل ہونے سے اُبھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار چینی ساختہ جدید ترین ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت دیکھی، آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے اسٹرٹیجک ویپن سسٹم پر آرمی چیف کو بریف کیا، اس مو قع پر چین کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

سپہ سالار نے اس موقع پر کہا کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے، پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس مثالی تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا۔ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری اور دفاعی تعاون سے خطے میں استحکام آئے گا۔

مزید پڑھیں: علاقائی استحکام کیلئے پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون ضروری ہے، آرمی چیف

اس سسٹم کے شامل ہونے سے ملک کی فضائی سرحدی ایئر ڈیفنس کا نظام مزید مربوط ہو جائے گا، یہ نظام جہاز، کروز میزائل اور 100 کلومیٹر، حدنگاہ سے آگے بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Posts