انڈونیشیا کی حکومت نے کرپٹو ریگولیشن میں اصلاحات کے لئے کرپٹو کرنسی ایکسچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا 15 دسمبر کو ایوان نمائندگان کی طرف سے منظور کردہ اپنی ریگولیٹری اصلاحات کے حصے کے طور پر 2023 میں ایک قومی کرپٹو کرنسی ایکسچینج شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس کے تحت کرپٹو اثاثوں کی تجارت کی نگرانی کو فنانشل سروسز اتھارٹی (FSA) کے حوالے کر دیا جائے گا۔
کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کا جنوبی کوریا میں سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ
دوسری جانب دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے فروری میں جاپان کے صارفین کو اثاثے واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
کرپٹو ایکسچینج کریکن کا جاپان میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ
گزشتہ دنوں ایف ٹی ایکس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ لیکوئڈ جاپان ویب سائٹ سے ایف ٹی ایکس کے صارفین اپنے اثاثے واپس نکال سکتے ہیں۔
جاری کردہ بیان کے مطابق دیر سے اثاثوں کی واپسی پر صارفین سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔