انڈونیشیا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں کی تردیدکردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈونیشیا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں کی تردیدکردی
انڈونیشیا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں کی تردیدکردی

جکارتا:انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پرغور کر رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں یہ افواہیں شائع ہوئی ہیں کہ انڈونشیا کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انڈونیشیا کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس بارے میں جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ سب بے بنیاد ہے۔

انڈونیشیا کے مقامی ذرائع ابلاغ نے وزارت خارجہ کے ترجمان تیوکو فائزشاہ کے حوالے سے بتایا کہ وزارت خارجہ کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے روابط نہیں ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا کی حکومت اور وزارت خارجہ فلسطینیوں کی معاونت اور حمایت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کی معاونت ہمارے دستور کا حصہ ہے۔

Related Posts