بھارتی سپریم کورٹ نے آر ایس ایس کے ناپاک ارادوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق
قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے چہرے پر ایک بدترین داغ ہے ،بھارتی عدالت نے متعصب آر ایس ایس ٹولے کے ناپاک ارادوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی متعصب مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام اقلیتوں کے حقوق غصب کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بابری مسجد صدیوں پہلے سے قائم تھی لیکن تعصب سے اندھے آر ایس ایس ٹولے نے اسے شہید کردیا آج سپریم کورٹ کے تین عشروں کے انتظار کے بعد جاری ہونے والے تباہ کن فیصلے ناپاک ارادوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بابری مسجد صدیوں پہلے سے قائم تھی لیکن تعصب سے اندھے آر ایس ایس ٹولے نے نہ صرف اسے شہید کردیا ، بلکہ دیگر سینکڑوں مساجد بھی شہید کردینے کا اعلان کیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عالمی برادری، امت مسلمہ، انسانی حقوق اور مذہبی رواداری کا اعلان کرنے والی عالمی تنظیمیں اس کھلی بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیں۔

سینیٹر سراج الحق نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس ظلم اور بھارتی تعصب کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بھارتی اقدام نے ہندوستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں ہی کے لیے نہیں ، پوری دنیا میں اقلیتوں کے لیے گھمبیر حالات پیدا کردیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان کو علامہ اقبالؒ اور سید مودودیؒ کے نظریہ کے مطابق بنایا جائے، عالم اسلام ایک قبرستان کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ کشمیرمیں سو روز سے بدترین کرفیو لگا ہوا ہے،اقوام عالم میں ہر طرف مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے،57اسلامی ممالک کے سربراہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

سراج الحق نے کہاکہ کرتارپور راہداری تقریب کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر مایوس کن تھی ،اُنہوں نے کشمیر پرواضح موقف نہیں لیا،سابقہ حکمرانوں کی طرح اُنہوں نے بھی مودی سے دوستی کی بات کی،ہمارے حکمرانوں کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے مودی نے کشمیر کو ہضم کرلیا اور آج دنیا کے نقشے پر کشمیر کی ریاست کا کوئی وجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کو حقوق ملیں  گے تو برصغیر میں خوشحالی آئے گی ،وزیر اعظم عمران خان

Related Posts