بھارت، شہریت قانون کے خلاف مظاہروں پر پابندی، 100 افراد گرفتار کرلئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

india protest arrest
بھارت، شہریت قانون کیخلاف مظاہروں پر پابندی، 100 افراد گرفتار کرلئے گئے

نئی دہلی: بھارت میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی جس کے بعد پولیس نے مختلف شہروں سے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہریت کے قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے جو مختلف مذاہب کے افراد کو شہریت دینے سے متعلق ہے جبکہ اس میں مسلمان شامل نہیں۔

ماضی میں خود کو سیکولر ریاست کے طور پر پیش کرنیوالے بھارت میں حکومت نے حال ہی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کا نفاذ کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور مظاہرین اسے بھارتی حکومت کی جانب سے ریاست کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کے قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہریت کے متنازع قانون کیخلاف مظاہرے، بھارتی دارالحکومت میدان جنگ بن گیا

بھارت کے بانی موہن داس گاندھی (مہاتما گاندھی) کی سوانح حیات تحریر کرنے والے تاریخ دان رام چندرا گوہا ان افراد میں شامل ہیں جنہیں ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد فون پر بات کرتے ہوئے رام چندرا گوہا نے بتایا کہ وہ ایک بس میں سوار ہیں جس میں ان کے ساتھ گرفتار کیے جانے والے دیگر افراد کو پولیس کسی نامعلوم مقام پر منتقل کررہی ہے۔

نئی دہلی میں سواراج انڈیا پارٹی کے چیف یوگیندرا یادیو، ان افراد میں شامل ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ نئی دہلی کے ریڈ فورٹ اور تاریخی ضلع پر احتجاج کریں گے۔

Related Posts