مودی اپنی پارٹی نہ بچا سکے، امریکی مفادات کا دفاع کیا کرینگے؟ بھارتی تجزیہ نگار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم صحافی گرفتار کیوں؟ بھارتی پروفیسر نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا
مسلم صحافی گرفتار کیوں؟ بھارتی پروفیسر نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسٹاک ہوم: بھارتی پروفیسر اور معروف تجزیہ نگار اشوک سوائن کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی پارٹی کو نہیں بچا سکے، چین کے خلاف امریکی مفادات کا دفاع کیسے کرسکیں گے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ریاست منی پور میں ایک ہجوم کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے اشوک سوائن نے کہا کہ منی پور میں ایک ہجوم نے آج مودی کی پارٹی کے وزیر کا گودام جلا دیا اور اس کے گھر کو بھی جلانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

جوبائیڈن سے مودی کی ملاقات، وائٹ ہاؤس کے باہرمظاہرے

ٹوئٹر پیغام میں بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن نے کہا کہ نریندر مودی منی پور میں اپنے ہی پارٹی رہنماؤں کی حفاظت نہیں کرسکے تاہم امریکی صدر جو بائیڈن سمجھتے ہیں کہ وہ چین کے خلاف امریکا کے مفادات کا تحفظ کر لیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوئی۔امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاوس کے باہر سکھوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

سکھوں نے انڈیا شیم شیم اور گو بیک مودی کے نعرے لگائے۔ٹرکوں پر اسکرین کے ذریعے مودی مخالف دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔اس موقع پر مختلف ٹرکوں پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے۔

Related Posts