بھارتی اداکارہ نے ہوٹل میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ نے ہوٹل میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
بھارتی اداکارہ نے ہوٹل میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ نے ہوٹل میں مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، بھارتی اداکارہ اپنے نئے گانے کی ریلیز کے روز ہی ورانسی کے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں ملیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوجپوری فلموں کی اداکارہ اکانشا ڈوبے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے جبکہ آج صبح ہی ان کا نیا گانا بھی ریلیز ہوا تھا۔

اپنے انسٹاگرام سے گزشتہ روز اداکارہ نے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کالا لباس زیب پہنا ہوا تھا، بھارتی اداکارہ ویڈیو میں ایک ہاتھ میں فون پکڑ کر ریکارڈ کی ہوئی اس ویڈیو میں وہ ایک بھوجپوری گانے پر بیلے ڈانس کے اسٹیپ کرتی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا صارفین ’کالا ڈوریا‘ کے دوسرے سیزن کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں؟

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ توسامنے نہیں آئی تاہم ان کے اداکار سمر سنگھ کے ساتھ تعلقات کی افواہیں عام تھیں، جبکہ گزشتہ مہینے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر انہوں نے ایک پیغام کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

Related Posts