وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت طالبان کو ہتھیار فراہم کرکے پاکستان میں حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ رپورٹس ہیں کہ بھارت آئی ای ڈیز اور دیگر ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور وہ ٹی ٹی پی کے ذریعے اہم شہروں کو نشانہ بنائے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طالبان بھارتی ایجنٹ ہیں ان کا اسلام سےکوئی تعلق نہیں، بی ایل اے بھی بھارت نواز جماعت ہے وہاں سے فنڈز حاصل کرتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پلوامہ واقعہ ڈرامہ نکلا، بھارت نے پلوامہ کے بعد منہ کی کھائی اور اس بار بھی ویسا ہی ہو گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس ہیں کہ بھارت پاکستان میں حملے کی تیاری کر رہا ہے
خواجہ آصف نے کہا کہ اشرف غنی دور میں افغانستان میں بھارت کی کئی قونصلیٹ تھیں جن کے ذریعے دہشت گردوں کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کیا جاتا تھا ۔