ورلڈ کپ، بھارت نے انگلینڈ کو سیمی فائنل جیتنے کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایڈیلیڈ: بھارت نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے فائنل میچ میں مخالف ٹیم انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول بیٹنگ کیلئے آئے تو کے ایل راہول کریز پر زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 9 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل، بھارت کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ

کے ایل راہول کی پویلین واپسی کے بعد سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما نے بیٹنگ کی اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو 50 سے آگے لے گئے۔ 56 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بھی آؤٹ ہو گئے۔

کپتان روہت شرما کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادو کی شراکت داری بھی زیادہ دیر نہ چل سکی اور 75 کے مجموعی اسکور پر سوریا کمار یادو بھی 14رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر ففٹی اسکور کر لی اور 136 کے مجموعی اسکور پر کرس جورڈن کی گیند پر عادل راشد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 168رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا بھارت کی طرف سے شاندار بیٹنگ کے بعد آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 33 گیندوں پر سب سے زیادہ 63رنز بنائے۔

Related Posts