کراچی: جے ایس بینک گلستان جوہر کی برانچ میں ملازمین اور افسران نے ملی بھگت سے شہریوں کے 55 کروڑ روپے کے زیورات اڑا لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جے ایس بینک گلستان جوہر برانچ کے ملازمین اور افسران کی جانب سے انوکھی واردات کا انکشاف ہیــڈ آفـس سـے آنـے والـی آڈٹ ٹیـم کـی چـیکنگ پـر ہـوا ہے۔
آڈٹ ٹیم کے مطابق 55 کـروڑ روپـے کـے عــوض شـہریوں کـے رکھـے ہوئـے زیــورات کـی جـگہ پـیتل کـے زیـورات رکـھ دیئے گئے تھے۔ 55 کـروڑ روپـے قـرضے کـےعـوض شـہریوں کـے زیـورات سـیل بیـگز مـیں لاکـرز مـیں رکھـے گئـے تھـے۔
آڈٹ ٹیم کے مطابق دوران چــیکنگ 50 بیـگز مـیں اصـل کـی بـجائے سـونے کـا پـانی چـڑھے پـیتل کـے زیـورات مـوجـود تھـے۔ جــنرل مـنیجر ہـیڈ آفـس ذوالـفقـار عــابدی کـی تـحریری شـکایـت پـر شــاہـراہ فـیصل تـھانے مـیں مــقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
شـاہراہ فـیصل تـھانے نـے مـقدمـے مـیں بـینک کـی ایـک خــاتون افـسر سـمیت 5 افـراد کـو گـرفتار کــرلیا گیا ہے۔
گـرفتار افـراد مـیں فـرح مـنصور، صـفدر کلہـار، ذوالـفقار جـونیجو، دانـیال اور عــدیل لـطیـف شامل ہیـں۔ مـلزمان کا 4 روزہ جـسمانی ریـمانڈ حـاصـل کـر لیا ہے۔ تفتیشــی افسـر کـا کہنـا ہـے کـہ دیـگر مـتعلقہ مـلازمین سـے بھـی تـفتیش ہـوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اپنے عہدے سے مستعفی