رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 71 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ادارۂ شماریات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 71 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ادارۂ شماریات
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 71 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ادارۂ شماریات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی ادارۂ شماریات کے مطابق ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 71 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

ادارۂ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 4 ماہ کے دوران ملکی  تجارتی خسارہ 11 ارب سے کم ہو کر 7 ارب رہ گیا۔ اعدادو شمار کے مطابق خسارے میں 34 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر 270،پیاز 90روپے فی کلو فروخت ،گوشت بھی مہنگا ہوگیا

اعدادوشمار کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارہ کم ہوا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری ابتدائی 4 ماہ کے دوران 71 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے کمرشل بینکوں سے سود پر 112 ارب روپے کا اضافی قرض حاصل کر لیا جبکہ یہ قرض انوسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

کمرشل بینکوں نے حکومت کو 251 ارب روپے قرض دینے کی پیشکش کی جس پر حکومت نے 112 روپے حاصل کیے جبکہ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ قرض 3، 5 اور 10 سال کی مدت کے لیے سود پر حاصل کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ 52 ارب روپے 3 سال کی مدت کے لیے 11.80 فیصد شرحِ سود پر حاصل کیے گئے جبکہ 40 ارب روپے 11.45 فیصد شرحِ سود پر 5 سال کے لیے قرض لیے گئے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کمرشل بینکوں سے 112 ارب روپے کا اضافی قرض حاصل کر لیا

Related Posts