راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 181رنز بنالیئے۔امام الحق 90رنز اور عبد اللہ شفیق 89 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 657 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 4 وکٹ پر 506 رنز سیاپنی نامکمل اننگ کاآغازکیا۔
515 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گر گئی،انگلش کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ان کے بعد لیونگ سٹون بیٹنگ کیلئے آئے۔539رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی چھٹی وکٹ گر گئی،لیونگ سٹون صرف 9 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پرسعود شکیل کے ہاتھوں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔ان کے بعدول جیکس بیٹنگ کیلئے آئے۔
انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 576 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی،ہیری بروک 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل نے باونڈری پر کیچ لیا۔اس موقع پر رابنسن بیٹنگ کیلئے آئے۔ 641 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ گر گئی،ول جیکس 33 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
ان کے بعد جیک لیچ بیٹنگ کیلئے آئے۔ 649رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی نویں وکٹ گرگئی،رابنسن 37رنز بناکر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے،اس موقع پر ا نگلینڈ کے آخری کھلاڑی جیمز اینڈیسن بیٹنگ کیلئے آئے۔657رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آخری وکٹ گر گئی۔
اینڈریسن 6 رنز بناکر زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،جیک لیچ 6 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے4،نسیم شاہ نے 3،محمد علی نے 2 اور حارث روف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے 101 اوورز کھیلے۔
پاکستان کی اننگ کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا جبکہ انگلینڈ کی جانب سے باولنگ کا آغاز جیمز اینڈریسن اور اولی رابنسن نے کیا۔پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگ میں بغیر کسی۔ نقصان کے 181 رنز بنا لیئے تھے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
امام الحق 90 رنز اور عبداللہ شفیق 89 رنز ناٹ آوٹ کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔کم روشنی کے باعث پہلے روز 15 اوورز جبکہ دوسرے روز 17 اوورز کا کھیل نہیں ہوسکا۔