کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی اہلکار زخمی، وزیر اعظم کی مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت الیکشن کیلئے مذاکرات کرے، ورنہ اسمبلیاں توڑ دینگے، عمران خان

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب سفارتخانے کے ناظم الامور چہل قدمی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

فرحہ، وہ فلم جس نے اسرائیل کی چیخیں نکال دیں

فائرنگ سے پاکستانی سفارتی عملے میں شامل ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عملے کے سیکیورٹی گارڈ کے سینے پر تین گولیاں لگی ہیں انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستانی ناظم الامور ودیگر حکام کو وقتی طور پر واپس بلایا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’میں کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں اس بہادر سکیورٹی گارڈ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے ان (ناظم الامور) کی جان بچانے کے لیے خود گولی کھا لی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اور اس گھناؤنے فعل کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘

Related Posts