اسلام آباد:شہر اقتدار سیکٹر آئی ٹین ون کے رہائشی تاجر اجمل خان کو ڈاکوؤں نے دن دہاڑے لوٹ لیااور با آسانی فرار ہوگئے۔
24اگست 2021،صبح 12 بجے 3نوجوان ڈاکو اجمل خان کے ملازم اویس تاج سے دن دہاڑے آفس کے باہر گاڑی سے پچیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سیف سٹی کیمرے بھی کام نہ آ سکے،اسلام آباد میں جرائم خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں جرائم کو کنٹرول کرنا پولیس کے بس سے باہر ہوتا جارہا ہے۔
متاثرہ تاجر اجمل خان نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسپیئرپارٹس برآمد کرتا ہوں اسلام آباد کے سیکٹر اٹین ون میں میرا کاروبار ہے،میں نے اپنے ملازم اویس تاج کو 24 اگست 12بجے میزان بینک سے پچیس لاکھ روپے کیش کرانے کے لئے چیک دیا۔
میرا ملازم اویس تاج چوبیس اگست دن بارہ بجے میزان بینک گیا،وہاں سے پچیس لاکھ روپے کیش لیا اور گاڑی میں رکھ کر آئی ٹین ون آفس کے باہر آ گیا،جبکہ تین لڑکے جو کہ نوجوان تھے 125موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے صبح کی روشنی میں اتنی عوام کی موجودگی میں بڑے دھڑلے سے میرے ملازم پر پسٹل تان کر کہا کہ پیسے ہمارے حوالے کر دو۔
تو میرے ملازم نے وہ پیسے 25 لاکھ روپے ان کو دے دیے جو وہ لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے،ہماری پولیس خواب خرگوش میں مگن تھی نہ ہی اس علاقے میں پولیس کا گشت ہوتا ہے اور نہ ہی ہمیں کسی قسم کی کوئی سیکورٹی دی گئی ہے۔
تاجر کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام شہریوں کی مال و جان کا تحفظ کرنا ہے، اس وقوعے کے دوسرے دن پولیس نے ڈکیتی کی ایف آئی ذر کاٹی ملزمان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
میں نے پولیس کو سیف سٹی کیمرے سے فوٹیج نکال کر دی لیکن ابھی تک رزلٹ صفر ہے، میرے کیس کا انویسٹی گیشن آفیسر محمد انور کہتا ہے کہ ملزمان اور پیسے دونوں کا ملنا بہت مشکل ہے۔
فوٹیج میں ملزمان کے چہرے نمایاں ہیں،پولیس اگر چاہے تو فوری طور پر نادرا والا آپشن استعمال کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچ سکتی ہے،لیکن انوسٹی گیشن آفیسر کہتا ہے کہ مشکل ہے کہ ہم ملزمان کو گرفتار کر سکیں۔
مزید پڑھیں: سیالکوٹ، پٹرول پمپ کے باہر شوہر کا انتظار کرنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی