عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، مریم اورنگزیب
عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے فائنشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو پر ردِعمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہوگی، آپ کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیے پر پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دیے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران سے سوال نہیں بلکہ آج عمران کی بات پہ یقین کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے، جھوٹے، ملکی مفاد سے کھیل کھیلنے والے فارن فنڈڈ فتنے کی بات سُننے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے، پارلیمان کو، افواجِِ پاکستان کو، اداروں کو غدار ٹھہرا کر صرف یہ کہہ کر کہ it’s behind me and it’s over” اور بات ختم؟ ایسے نہیں عمران خان ایسے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان ملک کے نوجوانوں کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، اسدعمر

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپنے جھوٹ کے لئے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہو گئے ہیں، عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہوچکا، پاکستان کو امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

 

Related Posts