عمران صاحب آپ کا نیا پاکستان آج کے خطاب تک تصوراتی ہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

marriyum aurangzeb

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے آج اپنے خطاب میں کیا کہا عوام کوکچھ سمجھ نہیں آیا ، طبیعت تو ٹھیک تھی، سارا خطاب ہوتا ہے ، ہوتی ہے ، جنون ہے ، دماغ ، دل ، یہ ہے، وہ ہے، یہ تھا، وہ تھا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کا نیا پاکستان آج کے خطاب تک تصوراتی ہے ،آپ نے صحیح کہا آپ کا موازنہ دوسری حکومتوں سے کیا جائے گا ،موازنہ کیا جائے گا کہ پندرہ ماہ میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا کر دی ۔

موازنہ کیا جائے گا پندرہ ماہ میں تاریخی 14 ہزار ارب کا قرض لیا ،موازنہ کیا جائے گا نواز شریف کے سی پیک ، گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی، گیارہ ہزار کلو میٹر موٹروے کا لنگر، انڈے ، کٹوں اور مرغیوں سے ۔

موازنہ کیاجائے گا شہباز شریف کی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، ملتان میٹرو اور اورنج ٹرین کا پشاور میٹرو کے ایک ارب کے کھڈوں کے ساتھ،عمران صاحب میرٹ کا قتل عام تو آپ جیسے نالائق اور نااہلوں کو 22 کروڑ عوام پہ مسلط کر کے ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخ اسے یاد رکھتی ہے جو پیسہ انسانوں کے لیے استعمال کرے۔وزیرا عظم

مریم اورنگزیب نےکہاکہ آپ کا میرٹ ، بی آر ٹی کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کی تحقیقات کو روکنا ہے ،آپ کا میرٹ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن اور اینٹی کرپشن کو تالا لگانا ہے اور آپ کا میرٹ پارلیمان کو تالا ، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالنا اور میڈیا کی زبان بند کرنا ہے۔

Related Posts