سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نےآصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی قرارداد منظور کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif-Ali-Zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے آصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کرنے کا مطالبہ سینیٹر کلثوم پروین نے کیا۔

سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دارالامان لاہور کے بارے میں انکشافات کرنے والی خاتون افشاں لطیف سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ رحمان ملک نے سینیٹر کلثوم پروین کو افشاں لطیف سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ جیل اصلاحات پر وفاقی حکومت مکمل توجہ دے رہی ہے،جیلوں کے لیے مشاورت سے ایس او پی تیار کر رہے ہیں۔ رحمان ملک نے کہاکہ جیلوں کی اصلاحات پر ایس او پی کی بجایے قانون بننا چاہیے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے خالص خوراک سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔ خالص خوراک سے متعلق بل سینیٹر سجاد حسین طوری نے پیش کیا۔خالص خوراک بل پیش کرنے پر سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹر سجاد طوری کو سراہا۔

رحمان ملک نے کہاکہ اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت ہورہا ہے، مردہ مرغیوں کو ضائع کرنے کے بجائے کاٹ کر گوشت کی صورت میں فروخت کیا جا رہا ہے،مردہ گوشت بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، جانور اور مرغیاں باقاعدہ ذبح بھی نہیں کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مردہ مرغیوں کے گوشت انتہائی مضر صحت و مختلف خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔اجلاس کے دور ان سابق صدر آصف علی زرداری کے صحت کا معاملہ کمیٹی اجلاس میں زیر بحث آیا۔ رحمان ملک نے کہاکہ کمیٹی کو اطلاع دی گئی ہے کہ آصف زرداری کی میڈیکل ٹیم میں ذاتی ڈاکٹر کو شامل کر لیا گیا۔

سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ آصف علی زرداری کے کیس کواسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے، سابق صدر آصف علی زرداری کیساتھ دوسروں کی طرح سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔رحمان ملک نے کہاکہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ قرارداد پیش کرتی ہے کہ آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ روشن بینک میں مبینہ کرپشن معاملہ ،قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ قائمہ کمیٹی اکثریت سے حکومت سے آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آصف زرداری کا قانونی حق حاصل ہے کہ انکا کیس کراچی میں سنا جائے۔

سینٹ داخلہ کمیٹی نے آصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کرنے کا مطالبہ سینیٹر کلثوم پروین نے کیا۔سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹر کلثوم پروین کے مطالبے کو قرارداد میں تبدیل کیا۔

Related Posts