تاریخ اسے یاد رکھتی ہے جو پیسہ انسانوں کے لیے استعمال کرے۔وزیرا عظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاریخ اسے یاد رکھتی ہے جو پیسہ انسانوں کے لیے استعمال کرے۔وزیرا عظم
تاریخ اسے یاد رکھتی ہے جو پیسہ انسانوں کے لیے استعمال کرے۔وزیرا عظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلاحِ انسانی کے لیے کام کرنے والوں کو سراہا جاتا ہے، تاریخ ایسے لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے جو اپنا پیسہ انسانوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نسٹ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ پر کام ہوتا تو ملک پیچھے نہ جاتا، ہم تعلیم کے شعبے میں بہت پیچھے ہیں۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر ریمارکس دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے شعبے میں جو جنون فواد چوہدری نے دکھایا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ نسٹ میں کیے جانے والے زبردست کام کا اندازہ نہیں تھا۔

نسٹ کو پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نسٹ کے طلبہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کیرئیر کاؤنسلنگ کا فقدان ہے۔ لوگ جو بننا چاہتے ہیں، وہ نہیں بن سکتے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک بڑا خواب صلاحیتوں کے استعمال پر مجبور کرتا ہے، بڑی سوچ ذات سے بڑھ کر عمل پر اکساتی ہے۔ آپ کو وہ کرنا چاہئے جو دل کہے۔

عمران خان نے تاریخ کے عظیم سپہ سالار طارق بن زیاد کی  مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اصل طاقت اس وقت سامنے آتی ہے جب آپ کشتیاں جلا دیں۔ صلاحیتوں اور جنون کے مقابلے میں جنون ہمیشہ کامیاب رہتا ہے۔

ملکی نظام پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نظامِ جمہوریت بادشاہت کے مقابلے میں بہتر ہے۔ پاکستان میں خاندانی سیاست کی علمبرداری جمہوریت کی نفی ہے۔ میرٹ اور احتساب کا نظام جمہوریت کے لیے اہم ہیں۔ 

Related Posts