عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس پوری دنیا میں لڑے گا،شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید
کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدا حمد نے کہاہے کہ راولپنڈی میں کی کیش گروپ ہار گیا عمران خان جیت گیا ہے،عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس پوری دنیا میں لڑے گا،کراچی میں جعلی کارڈ بنانے والوں کو بہت جلد نکالا جائے گا۔

وزارت داخلہ سارے پاکستان میں منشیات کے خلاد جہاد کرے گی۔اپنی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کام کرنے جا رہے ہیں، وہ داسو اور بھاشا ڈیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم 5 نہیں 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کریں گے اور پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے تین سال پورے ہیں اور دو سال رہتے ہیں اور ہمیں ایک سال خدمت کرنی ہے۔

میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کراچی سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 19 لوگ نکالے ہیں، جو افغان جعلی کارڈ بناتے تھے، اسی طرح پنڈی، لاہور اور پشاور سے بھی نکالوں گا۔

انہوں نے کہاکہ پنڈی کے لوگوں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں اور پنڈی شہر نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلی کی نشستوں پر جو کچھ پیسے خرچ ہوئے اس کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔

میں اس لیے ذکر نہیں کرنا چاہتا کہ جمہوریت کی توہین ہے لیکن ویلی کی نشستوں پر ایسا ہی ہوا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں مشین کے الیکشن کی بات اسی لیے کرتا ہے تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور میں سارے کشمیریوں کو کہتا ہوں کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس لڑیگا اور ساری دنیا میں ڈنکا بجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی راولپنڈی میں پہلی مرتبہ جیتی ہے، اسے پہلے کبھی نہیں جیتی تھی اور ایک غریب آدمی کے ساتھ جیتی ہے۔ ابھی تو میں راولپنڈی کو مبارک باد دیتا ہوں کہ کیش گروپ ہار گیا ہے اور عمران خان جیت گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیش گروپ ہار گیا ہے، جنہوں نے لوگوں کے ضمیر خریدے، پیسوں سے لوگوں کے ووٹ خریدے اور شناختی کارڈ رکھے، ہم اس شہر کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابل اور لندن میں میرے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں لیکن پاکستان پر نام آرہا تھا کہ ہمارے ہاں امن وامان نہیں ہے، یہ اسلام آباد ہے جہاں 4 ٹیکسیاں بدلے ہیں تو پھر بھی ہم پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر سے آج بھٹو اور ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا، حلیم عادل شیخ

انہوں نے کہ ایک ایک بچی جو قتل ہوئی ہے، ان کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے، اور میں اعلان کرتا ہوں کہ وزارت داخلہ سارے پاکستان میں منشیات کے خلاف جہاد کرے گی۔

سارے پاکستان میں جتنی منشیات ہیں، اس کے خلاف وزارت داخلہ جہاد کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں عمران خان، پی ٹی آئی اور رکشہ ڈرائیور کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ عمران خان راولپنڈی میں جیت گیا ہے۔

Related Posts