آزادکشمیر الیکشن:غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی متعدد نشستوں پر کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادکشمیر الیکشن:غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی متعدد نشستوں پر کامیاب
آزادکشمیر الیکشن:غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی متعدد نشستوں پر کامیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اب تک 6 سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں ووٹنگ کی گئی۔ ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کی خدمات لی گئیں،آزاد کشمیر کے انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مرد رائے دہندگان کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہے۔

ان انتخابات میں اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہے جبکہ مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کیلئے آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی مہاجرین کے انتخابی حلقوں ووٹنگ کی گئی۔

ملک کے چاروں صوبوں میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے 6 نشستیں وادی کشمیر اور 6 جموں کے مہاجرین کے لئے مختص ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

آزاد جموں وکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید نے آج صبح مظفر آباد میں پولنگ کے عمل کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح پچاس فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts