اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے چوہدری نثار کون لیگ، اعتزازاحسن کوپی پی، حافظ حسین ، مولانا شیرانی کو مجلس عمل کے ارکان توڑنے کا ٹاسک دیدیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے ایک دن پہلے ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں اہم اعلانات کرینگے.
جلسے میں پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور ایک دیگر حکومتی اتحادی ایم این اے کی اپوزیشن سے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر نوٹوں سے بھرے بیگ وصول کرتے ہوئے کی وڈیوز بڑی اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے چار سے چھ بڑے لیڈروں کو اسٹیج پر بلا کر اُن کی باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عدم اعتماد کی ممکنہ ناکامی، وزیر اعظم کیخلاف اپوزیشن کا بی پلان تیار