جمعہ کو اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دیں گے، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعہ کو اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دیں گے، عمران خان
جمعہ کو اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دیں گے، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی غلامی قبول نہیں کرے گا اور وہ جمعہ کو اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دیں گے۔

لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ ہے کہ جب تک وکلاء شامل نہیں ہوں گے تحریک کامیاب نہیں ہوگی اور وکلاء کو حقیقی آزادی کی تحریک میں مل کر کام کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف 40 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں اور دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک وزیر اعظم اپنے مقدمات ختم کر کے این آر او لے۔ وکلا کو ان چوروں کے خلاف سپریم کورٹ، ہائی کورٹ جانا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آسکتی اور پی ٹی آئی کی تحریک ان چوروں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دے گی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پارٹی کا لانگ مارچ پرامن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں لوگوں کا پرامن احتجاج ہوگا۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ بزنجو کے خلاف 24 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی، پی ٹی آئی بلوچستان

انہوں نے الزام لگایا کہ ”امپورٹڈ حکومت” شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی تمام تر کوششیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے اور ان کے خاندان کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Related Posts