آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے، حکومت کی مرضی جسے چاہے مقرر کرے، عمران خانن

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں، حکومت اس معاملے میں جو کرنا چاہتی ہے وہ کرے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ایسے آرمی چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا، آرمی چیف کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں، حکومت آرمی چیف کی تعیناتی پر جو کرنا چاہتی ہے۔

گھڑی کی فروخت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس پر جھوٹ پر مبنی خبر چلائی گئی، توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی تھی جس کاثبوت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جارہا ہے مگر ہم نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دیں کیونکہ صاف شفاف الیکشن میں تمام بحران کا حل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا کے معاملے پر میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، میں نے کہا کہ اپنے مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دوں گا، امریکا نے میری حکومت گرائی، ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھے تعلقات رہیں گے۔

Related Posts