عمران خان ،نوازشریف اورآصف زرداری کےدورہ امریکاکےاخراجات کاتقابل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان ،نوازشریف اورآصف زرداری کےدورہ امریکاکےاخراجات کی تفصیل جاری
پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کےقائدین کے دورہ امریکا پر آنے والے اخراجات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کےقائدین  کے دورہ امریکا پر آنے والے اخراجات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

پی ٹی آئی کےچیف آرگنائزر  سیف اللہ خان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروزیراعظم عمران خان اورسابق حکمرانوں نوازشریف اورآصف زرداری کےدورہ امریکاپرآنےوالے اخراجات کاتقابل پیش کیا۔

سیف اللہ نیازی نے سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی حکومتیں ایک جانب قوم کی پشت پر قرضوں کا بوجھ بڑھارہی تھیں تو دوسری جانب نہایت بے شرمی سے ٹیکس گزاروں کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر لٹا رہی تھیں۔

سیف اللہ نیازی نے بتایا کہ آصف زرداری کے 2009 میں واشنگٹن کےدورےپر7 لاکھ 52 ہزار 6 سو68 ڈالرزخرچ کیےگئے اور نوازشریف نے 2013 میں واشنگٹن کےدورےپر5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے جب کہ عمران خان 2019 میں واشنگٹن گئے تو ان کے دورے صرف67 ہزار 180 ڈالرز قومی خزانےسےخرچ ہوئے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی نے  آصف علی زداری، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور عمران خان کی جانب سے امریکی شہر نیویارک کے دوروں سے متعلق اخراجات کا تقابل بھی پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری 2012 میں نیویارک گئے تو غریب قوم کے 13 لاکھ96 ہزار ڈالرز خرچ کر آئے اور نواز شریف 2016 میں نیو یارک گئے تو 11 لاکھ 13 ہزار ڈالرز کے اخراجات ہوئے جب کہ ن لیگ کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2017 میں گئے اور7 لاکھ5 ہزار19 ڈالرز خرچ کر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے رواں برس نیویارک کے دورے پراندازاً 1 لاکھ 62 ہزار 578 ڈالر خرچ ہوئے۔

Related Posts