اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور 60 دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کے گیٹ پر حملے کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
اس مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے بانی شیخ رشید احمد، شیخ آصف شفیق، راجہ بشارت اور زرتاج گل بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی اس کیس میں ملزم ہیں۔
پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت، قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور احمد کیتھا کو راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گرفتار کیا گیا اور انہیں پولیس چوکی منتقل کیا گیا۔
کھاریاں کے کھسرے اپنا گرو چھڑوا کر لے گئے تھے لیکن، پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج پر میمز وائرل
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یہ کیس اس وقت کی اہمیت اختیار کر گیا ہے جب عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے 9 مئی 2023 کو احتجاج کے دوران فوجی اور شہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔