12 افراد کے خلاف ریاست مخالف بیانات پر مقدمات درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Global outage hits WhatsApp, Facebook, and Instagram, users report issues

اسلام آباد: حکومت نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں 12 مشتبہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ ریاست کے خلاف جعلی پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے دائرہ کار کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی آر میں شامل ملزمان میں میاں ذیشان ساجد، فہیم خان، محمد اویس، منوچہر، عزیز احمد، سعید عدنان خورشید، محمد اسد، ملک عصمت اللہ خان، عنایت اللہ، سلطان محمود خان، کلیم اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں۔

انقلابی شلواریں چھوڑ کر بھاگ گئے اور، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی احتجاج پر کڑی تنقید

یہ ملزمان کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبد اللہ اور سوات جیسے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ملزمان سوشل میڈیا پر توہین آمیز سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ملزمان بغاوت کے لیے اکسانے اور ریاستی امور میں خلل ڈالنے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف اور دیگر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related Posts