نیپرا کا عوام کو جھٹکا، سوا ارب روپے کا اضافی بوجھ، بجلی مزید کتنی مہنگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

electricity price increase in pakistan

اسلام آباد: نیپرا نے مالی سال 2024-25کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 19.5 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، اس اضافے کے نتیجے میں صارفین پر 1.18 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالے گا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی رقم دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی جبکہ اس کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب، کراچی کے بجلی صارفین کے لیے امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے۔ کے-الیکٹرک نے اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 0.27 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے۔

رجبزفیملی: 2024 میں پاکستان کا سرفہرست یوٹیوب چینل کیسے بن گیا؟

یہ درخواست نیپرا کو جمع کروائی گئی ہے اور ادارہ آج اس پر غور کرے گا۔ اگر منظور کر لیا گیا تو صارفین کو 460 ملین روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔

ایندھن کی قیمتوں اور بجلی کے معاہدوں پر نظرِثانی کے باعث توانائی کے وزیر نے بھی حالیہ دنوں میں قومی سطح پر بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ تک کمی کی پیش گوئی کی تھی۔یہ پیش رفت توانائی کے بحران سے متاثرہ عوام کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے، جو بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

Related Posts