وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
imran khan weekend
وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتے اور اتوار کو بھی سرکاری اور سیاسی امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے تھے۔

ہفتہ وار 2 روزہ چھٹیوں میں بھی وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم اب طویل عرصے بعد انہوں نے ویک اینڈ اہل خانہ کے ساتھ گزانے کا فیصلہ کیا۔

طویل عرصے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے سرکاری وپارٹی مصروفیات ترک کردی ہیں اوراس دوران کسی بھی قسم کی سرکاری و پارٹی مصروفیات کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ وہ دوروزتک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے 7 نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر کو طلب کر لیا