الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی: قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی: قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی: قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران بشمول چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس چیئرپرسن شیریں مزاری کی صدارت میں ہوگا جس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین شرکت کریں گے۔

اس سے قبل چیئرپرسن شیریں مزاری کی صدارت میں گزشتہ اجلاس کے دوران سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر مشاورت کی گئی جس کے دوران بلوچستان اور سندھ کے ایک ایک ممبر کی تقرری پر اتفاقِ رائے ہوا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان کے لیے نوید جان بلوچ کا نام تجویز کیا تھا، جس پر حکومتی اراکین نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا جس کے بعد آج ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن اراکین کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردئیے۔ 

قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان2 روز قبل  ملاقات کے دوران سیکریٹری سینیٹ بھی موجود تھے جس میں اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے جو نام تجویز کیے تھے، وہ ہم پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کرچکے ہیں، اب یہ پارلیمانی کمیٹی کا کام ہے کہ کل اس سلسلے میں اجلاس کے دوران مشاورت کرے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر  اور چیئرمین سینیٹ نے کمیشن اراکین کے نام ارسال کردئیے

Related Posts