پنجاب میں اسموگ کا اثر کم، اہم بھارتی شہر نے آلودگی میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آبزرور ڈپلومیٹ

پاکستان میں اسموگ کے باعث لاہور آلودہ ترین شہر بن چکا ہے اور اس کو لیکر حکومت پر بڑی تنقید ہو رہی ہے، تاہم اب انڈیا کا ایک اہم ترین شہر لاہور سے بھی بازی لے گیا ہے۔ 

ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق فضائی آلودگی میں بھارتی دار الحکومت اور عظیم شہر دہلی 601 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا جبکہ 247 اسکور سے لاہور دوسرے اور 187 اسکور سے مصر کا دارالحکومت قاہرہ تیسرے نمبر پر ہے۔

مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں اسموگ انڈیکس میں کمی آگئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جمعے کو کیے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو اسموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی، ان شاءاللہ۔

پاکستانی پنجاب میں ’’ڈی ٹاکس پنجاب مہم‘‘ سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورت حال میں بہتری ہوگی۔

لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے۔ شہر میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کے داخلے پر بدستور پابندی عائد ہے۔ اسموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آپریشن ٹیم میں محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے حکام شامل ہیں۔

اسموگ سے بچاﺅ کے لیے بڑی گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر سخت پابندی کا سلسلہ جاری ہے۔ 103 بڑی گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، تعمیراتی سامان لے جانے والی مال بردار گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

لاہور میں انٹری پوائنٹس پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل 24 گھنٹے بلا تعطل جاری ہے، آپریشن کا مقصد بڑی اور زیادہ دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کو لاہور میں آنے سے روکنا ہے۔

Related Posts