کیا آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر سے زائد رقم آج منظور کریگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر سے زائد رقم منظور کرے گا، ایگزیکٹو بورڈ کے آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی نیوز) کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ  کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس  کے آج شام کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ کے تحت 1 ارب 10کروڑ ڈالر کی آخری قسط پاکستان کو مل سکتی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے 12 جولائی 2023 کے روز 3 ارب ڈالرز کا اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا، جولائی 2023 میں پی ڈی ایم دور میں 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کی وصولی ہوئی۔

رواں برس جنموری کے دوران نگراں حکومت کو 70 کروڑ ڈالرز کی رقم موصول ہوئی، پاکستان قرض پروگرام میں مجموعی طور پر 1 اعشاریہ 9 ارب ڈالرز حاصل کرچکا ہے۔ حکومت نے 3 سالہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تمام اہداف حاصل کر لیے۔

آج کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے معاہدے کے تمام اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایگزیکٹو بورڈ آخری قسط کی منظوری دینے کے متعلق فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کیلئے 7سے9ارب ڈالرز کا نیا پروگرام بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Related Posts