قرض کی دوسری قسط: آئی ایم ایف مشن 27 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قرض کی دوسری قسط: آئی ایم ایف مشن 27 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا
قرض کی دوسری قسط: آئی ایم ایف مشن 27 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا

وفاقی وزارتِ خزانہ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن 27 اکتوبر اتوار کے دن پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے دوران ملک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کارکردگی کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف مشن کی مرتب کردہ سفارشات کے تحت پاکستان کو طے شدہ قرض کی دوسری قسط فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل فیصلوں کے باعث پاکستان درست معاشی سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزاتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ جائزے کے بعد آئی ایم ایف مشن کے ساتھ پاکستانی حکام کے مذاکرات ہوں گے جس کے بعد بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی طرف سے پاکستان کو قرض کی دوسری قسط فراہم کی جائے گی۔

آئی ایم ایف مشن کے پہلے  باضابطہ جائزے کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا جس کی نگرانی آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ارینستورا ماریزیگو کریں گے جبکہ اس حوالےسے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے  آئی ایم ایف مشن کی ملاقات کے دوران تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس گزشتہ ہفتے 33657 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 33 ہزار 937 پوائنٹس دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج ہفتہ وار رپورٹ: 100 انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی

Related Posts