اسٹاک ایکسچینج ہفتہ وار رپورٹ: 100 انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا
ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس گزشتہ ہفتے 33657 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 33 ہزار 937 پوائنٹس دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے کمشنر کراچی کو دودھ کی مقررہ قیمتِ فروخت یقینی بنانے کا حکم دے دیا

مالی ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 15 ارب 75 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا جبکہ 62 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 34 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 34 کروڑ روپے کے اضافے کے بعد کیپٹلائزیشن کی کل مالیت 6639 ارب روپے تک جا پہنچی جبکہ اس دوران ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر 155.90 روپے سے کم ہو کر 155.88 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن ایکسچینج میں ڈالر میں 10 پیسے کی کمی کے باعث 156.10 روپے سے  ڈالر کی قیمت 156 روپے ہو گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 33100 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 29 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 35.82 فیصدکم جبکہ54.65 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سیاسی افق پر بے یقینی، فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،33100کی نفسیاتی حدبحال

Related Posts