جب جب میری کارکردگی اچھی ہوئی، پاکستان 90فیصد میچز جیت گیا۔امام الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چنئی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ جب جب میری کارکردگی اچھی ہوئی، پاکستان 90فیصد میچز جیت گیا۔ ہم افغانستان کے خلاف میچ جیت کر دوبارہ ٹریک پر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں پری میچ پریس کانفرنس کے دوران اوپنر بیٹر امام الحق نے کہا کہ چنئی کے 2 میچ پاکستان کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، کرکٹ ایک کھیل ہے جس میں بیٹر اور بولر دونوں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ورلڈکپ، قومی ٹیم اپنا اہم ترین میچ آج افغانستان کیخلاف کھیلے گی

پریس کانفرنس کے دوران امام الحق نے کہا کہ گزشتہ میچز میں ہم اچھا آغاز کرنے میں کامیاب رہے تاہم بعد میں لڑکھڑا گئے۔ صرف پاکستانی بولرز ہی نہیں پٹ رہے بلکہ رنز تو ہر ٹیم کے خلاف بنائے جارہے ہیں۔ ہائی اسکورنگ میچز ہورہے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کی بولنگ اچھی رہی۔ ورلڈ کپ کے دوران ہماری توجہ مثبت پہلوؤں پر ہے۔ یہ تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان بڑی اننگز نہیں کھیل سکا اور ہمارے گزشتہ 2 میچز اچھے نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کیلئے پر اعتماد ہے، افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری ہوچکی ہے جس کیلئے فائن ٹیون ہونا ہے۔ شاید ہمیں چھکے مارنے کیلئے کاربوہائیڈریٹس کی جگہ زیادہ پروٹین کی ضرورت ہو۔

Related Posts