مقبوضہ کشمیر کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر بھارتی فوج کے ناجائز قبضے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر بھارتی فوج کے ناجائز قبضے کا انکشاف
مقبوضہ کشمیر کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر بھارتی فوج کے ناجائز قبضے کا انکشاف

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بد ترین کرفیو کے 141ویں روز یہ انکشاف سامنے آیا کہ وادی کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر بھارتی فوج نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے۔

یہ تشویشناک انکشاف بھارت کے کشمیر کو 2 ریاستوں میں تقسیم کرکے اس کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد سامنے آیا جس کے نتیجے میں جموں کشمیر اور لداخ الگ ہو گئے اور ان پر بھارتی قوانین نافذ کردئیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ریاستِ کشمیر 2 حصوں میں منقسم، بھارتی قوانین نافذ

نریندر مودی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 اے کے خاتمے کے بعد کشمیر کی آئینی حیثیت 5 اگست کو ہی تبدیل کردی گئی تھی ، تاہم بھارتی قوانین کا باقاعدہ نفاذ 31 اکتوبر کو عمل میں لایا گیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سیّد علی گیلانی کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر پر قابض اور جارح بن کر مسلط ہے جس کا ثبوت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں سے واضح ہے۔

حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر کے لوگ آج بھی جدوجہدِ آزادی میں مصروف ہیں۔ ہم بھارت کے خلاف جو مزاحمت اور جدوجہد  کر رہے ہیں وہی مستقبل میں کشمیر کی آزادی کا خواب شرمندۂ تعبیر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر 4 ماہ سے زائد عرصے سے بد ترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے، ہم بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور ساری دنیا میں اسے بے نقاب کریں گے۔ 

یاد رہے کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کا بدترین کرفیو آج 141ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جبکہ آمدورفت، نقل و حمل اور دیگر پابندیوں کے باعث مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ ہوچکا ہے۔ 

جموں و کشمیر میں نظامِ زندگی مفلوج ہے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم و ستم آج بھی جاری ہے جبکہ  غیر انسانی کرفیو کے خلاف عالمی برادری بدستور خاموش ہے، مظلوم کشمیریوں کے حق میں کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ 

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 141واں روز

Related Posts